اے خدا یہ جہاں تو نے پیدا کیا
شکر تیرا کریں کس طرح ہم ادا
یہ زمیں یہ فلک سب میں تیری جھلک
سب سے لیکن جدا، اے خدا! اے خدا!
ہر سحر پھوٹتی ہے نئے رنگ سے
سبزه و گل کھلے سینہ سنگ سے
چاند سورج تیری روشنی کے نشاں
پٹھتروں کو بھی تو نے عطا کی زبان
تو نے بخشی ہے اپنی خلافت مجھے
شوق سجدہ بھی کر اب عنایت مجھے
خم رہے میرا سر تیری دہلیز پر
ہے یہی التجا اے خدا اے خدا
جس نے کی جستجو مل گیا اس کو تو
سب کا تو رہنما اے خدا اے خدا
جانور آدمی کر رہے ہیں کبھی
تیری حمد و ثنا اے خدا اے خدا
0 Comments
Text us, we will reply soon.
Team Alpha