درست اردو بولنے اور لکھنے کے لئے
یاد رکھیں !
تمام دنوں کے نام مذکر ہیں صرف جمعرات مؤنث ہے
تمام مہینوں کے نام مذکر ہیں
تمام دریاؤں کے نام مذکر ہیں صرف گنگا اور جمنا مؤنث ہیں
تمام دھاتوں کے نام مذکر ہیں قلعی اور چاندی مؤنث ہے
تمام شہروں کے نام مذکر ہیں دہلی کو دلی لکھیں تو مؤنث ہے
درج ذیل الفاظ مذکر ہیں :
اوقات ، کرتوت ، قالین ، جزم ، پستول ، ٹکٹ ، حلیم ، زہر ، عطر ، سگریٹ ، کمپوزنگ ، پیش ، لالچ ، بریک ، رنگ ، نب ، تار ، دہی ، جھاگ ، ٹی وی ، ٹیب ، فوٹو ، پت ، میل ، چرس ، تھوک ، فرج ، عوام(عامی کی جمع ہے ، سارے عوام بولا جائے گا
مزاج ، ہوش ، عیش ، جہنم ، دوزخ ، مرض ، قبض ، کلام ، انتظار ، گوند ، ماضی ، انجیر ، لغت ، اخبار ، درد ، پٹ سن ، مرہم ، روڈ ـ
درج ذیل الفاظ مؤنث ہیں :
شانِ نزول ، درگزر، ترازو ، جدول ، جمپر ، چپل ، محراب ، منبر ، گھاس ، ناک ، بارود ، ڈکار ، پتنگ ، جامن ، شطرنج ، مانند ، زیر ، سڑک ، قوم - واحد اور مؤنث ہے جبکہ عوام جمع اور مذکر ہے
درج ذیل الفاظ مذکر اور مؤنث دونوں طرح بولے جاسکتے ہیں :
گیند - لکھنو میں مذکر ، دہلی میں مؤنث
شرائط - لکھنؤ ، مذکر اور دہلی میں مؤنث
سانس -مونث ، اہل دہلی مذکر بھی بولتے ہیں
فِکر - مؤنث ، لکھنو میں مذکر بھی مستعمل ہے ، بعض کے نزدیک خیال کے معنیٰ میں مذکر ، پریشانی کے معنیٰ میں مونث
بؑلبؑل - مذکر و مؤنث دونو طرح
موتیا - دہلی ، مؤنث ـــ لکھنو، مذکر
وجوہ - لکھنو، مذکر ـــ دہلی ، مؤنث
ہراس - لکھنو ، مذکر ــ دہلی ، مؤنث
تراکیب - مؤنث ، لکھنو میں مذکر
قمیص - مؤنث ، بعض نے مذکر باندھا ہے
جلق - مؤنث ، دہلی میں مذکر
نشوونما - دونوں طرح
کلمات - دہلی میں مؤنث ، لکھنو میں مذکر
بٹیر - دہلی ، مذکر ـ لکھنؤ ، مؤنث
گزند - دونوں طرح
نِقاب - دونوں طرح
طرز - دونوں طرح ، ترجیح مذکر کو
مالا - دہلی میں مؤنث ، لکھنو میں مذکر
متاع - دونوں طرح
اِملا - مذکر ، بعض نے مؤنث باندھا
کِلک - دونوں طرح
جِہات - لکھنو میں مذکر ، دہلی میں مؤنث
نفل - مؤنث ، دہلی میں مذکر ، لکھنو میں جمع نفلیں
پریٹ - دہلی ، مذکر ـــ لکھنو میں مؤنث
حکایات - دہلی ، مؤنث ـــ لکھنو ، مذکر
مَخمل - ترجیح مذکر کو ، بعض نے مؤنث بھی باندھا ہے
مَحک - دونوں طرح ، ترجیح مؤنث کو
قؑلقؑل - دونوں طرح
قلم - لکھنے کا آلہ ، مذکر ، پہلے مؤنث بھی کہتے تھے
قیود - مذکر ، دہلی میں مؤنث
حدود - لکھنو ، مذکر ـــــ دہلی ، مؤنث
📖حوالہ۔آئینہ اردو
0 Comments
Text us, we will reply soon.
Team Alpha